ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان ورہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اتوار 26 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے یونٹ انچارج،ذمہ داران اور فنکشنل مسلم لیگ کے لوگوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2018 میں کراچی کی سیاسی جماعت ہو گی اور کراچی کے انتخابی نتائج مخالفین کو چونکا دیں گے۔

پی پی رہنمائوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی میں دوسری جماعتوں کے منتخب ارکان کی شمولیت نواز لیگ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ وقت کے ساتھ نواز لیگ کے رہنماں کا دماغ مزید خراب ہوتا جائے گا۔بلاول ہائوس کے میڈیا سیل میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے یونٹ انچارج اور دیگر ذمہ داران اور فنکشنل مسلم لیگ کے لوگوں نے شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر سعید غنی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی مقبول اور مضبوط ہو رہی ہے۔ آئندہ انتخابات میں نئے شامل ہونیوالوں کی مدد سے کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2018 میں کراچی کی سیاسی جماعت ہو گی۔ کراچی کے انتخابی نتائج مخالفین کو چونکا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کس پارٹی نے کیا کام کیا۔ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کبھی خود کو پورے پاکستان کا وزیر اعظم ثابت نہیں کیا۔ نواز شریف پنجاب بھی نہیں صرف لاہور کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایم کیو ایم کو جب موقع ملا انہوں نے ڈیل کی۔