لیاری ایکسپریس وے سے تجاوزات کے خاتمہ کا کام آخری مرحلے میں ہے، آصف جمیل

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محمد آصف جمیل نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے ٹریک کی راہ میں حائل تجاوزات کے خاتمے کا کام آخری مرحلے میں ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کام کی رفتار مزید تیز کر کے باقی ماندہ تجاوزات کوبھی فوری ہٹایا جائے تاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کر سکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے ایک اہم منصوبہ ہے جو شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے اس لئے اس کی اہمیت کے پیش نظر منصوبے کی تکمیل میں اداروں کیساتھ تعاو ن کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کی اس ہدایت کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبد الواجد شیخ اور مختیار کار عبد الجبار راجپوت نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے میڈیا کو آرڈینیٹر سید مظہر امام کے ہمراہ لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے ٹریک کی راہ میں حائل تجاوزات کے خاتمے کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے معلومات بھی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :