اکثربکیز کی سیاستدانوں کے ساتھ تصویریں ہیں ،ْجتنا بڑا دھندا ہوگا اتنی ہی بڑی سپورٹ ہوگی ،ْشیخ رشید

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکثربکیز کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں موجود ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اسے اتنی ہی بڑی سپورٹ بھی حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی ادارے مردہ ہو چکے ہیں اور ان سب کے پیچھے گندے چہیرے کام کر رہے ہیں۔لوگ پیسے کمانے کا ناجائز زریعہ اختیار کرتے ہیں، انہیں اپنی عزت اور نام کی پرواہ تک نہیں ہوتی،پیسے کے متلاشی لوگ کرپشن کرنے کاکوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب کس کس کا رونا روئیں،یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔