میچ فکسرز اپنے ملک کو بیچنے کا پیسہ لیتے ہیں, رنز نہ بنانا فکسنگ کا اصل مطلب ہے ،ْجاوید میانداد

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاندادنے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کرنے والے سب پلیئرز اپنے ملک کو بیچنے کا پیسہ لیتے ہیں،کوئی ایسا نہیں کرتا کہ 100رنز بنائے اور اس پر پیسے لے ,میچ کے دوران رنز نہ بنانا فکسنگ کا اصل مطلب ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میچ فکسنگ کرنے والے پلیئرز کوسکور نہ کرنے کا پیسہ دیا جاتا ہے، زیادہ رن بنانے کا پیسہ کوئی نہیں دیتا . ماضی میں ہونے والی غلطیوں کوہم نے سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے اب ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،فکسنگ کو روکنے کے لئے پاکستان میں کبھی کسی نے کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تو ڈھونڈتا تھا کہ مجھے کوئی فکسنگ کی آفر کرے ،مجھے کبھی کوئی میچ فکسنگ کے لئے پیسے آفر نہیں کرتا تھا۔فکسرز پوری پلاننگ سے پلیئرز کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔