نوجوان لبرازم اور ظالم حکمرانوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں،مشتاق احمدخان

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)ناموس رسالت کو خطرہ ہے۔ نوجوان لبرزم اور ظالم حکمرانوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں۔ ملک خدادا پاکستان اس لئے حاصل نہیں کیاگیا کہ یہاں لبرلزم ہو ۔ یہاں ایک اسلامی وفلاحی ریاست قائم کرکے سترسال سے امریکہ کے غداروں کو شکست سے دوچارکریں گے۔ سیکولر طبقہ نے تعلیم ،صحت اور بنیادی ضروریات سے عوام کو محروم رکھاہے۔

گزشتہ اور موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ ،مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام پر ہر قسم کے ظلم ڈھائے ہیں۔ ملک کو دہشت گردی کا آماجگاہ بنایاگیاہے۔ جن کے ذمہ دار موجودہ اور سابق حکمران ہے اے این پی کے تین بار دور حکومت میں عوام کو آٹے کے بجائے چوکر کھانے پر مجبورکیا۔اس بار سرخ اور سبز جھنڈوں کا دور ختم ہوچکاہے اب چارسدہ اتمانزئی میں کلمے والے جھنڈے کا دور آئے گا اے این پی اوردیگر قوم پرست جماعتوں کی سیاست تحت الثریٰ میں دفن ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی گرائونڈ چارسدہ اتمانزئی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع چارسدہ ریاض خا ن اور دیگر قائدین نے بھی شمولیتی جلسے سے خطاب کیا۔ اور جماعت اسلامی شمولیت اختیار کرنے والوں میں مولانا نعمت اللہ ، مولانا عبیدا لرحمن ، مولانا عباد ، مولانا سمیع الرحمن ،مولانا جان محمد ، مولانا حسن محمد ، مولانا جمشید ، مولانا عزیز ، مولانا قاری عمران اور اکتالیس علماء کرام اور تین سو سے زیادہ سماعت اور گویائی سے محروم افراد اور سیاسی خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگرمسلکی اختلاف سے خون بہتا ہے تو یہ بھی حکومت کی ناکامی ہے۔ دوسوپچاس روپے چوری کرنے والے کو جیل بھیج دیاجاتا ہے جبکہ دوپچاس کروڑ کا چورحکمران بنتاہے۔ برطانیہ میں وقت کی وزیراعظم کا اپنا گھر تک نہیں جبکہ ہماے سیاستدانوں کے بنگلے ، فلیٹ اور جائدادیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں ایک سال میں چارمرتبہ اضافہ کیاگیا۔

جو حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔مرکزی حکومت فاٹاکے انضما م میں سستی سے کام لے رہی ہے۔ہم پانچ یا دس سال کے پیریڈ نہیں مانتے فوری اعلان کیاجائے ورنہ جماعت اسلامی اسلام آباد کا گھیراؤکریگی۔خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کا نہ اجرا کرنا وفاق صوبہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق اس ملک کو ایک اسلامی وفلاحی ریاست بنائیگی۔

جماعت اسلامی پچاس فیصد ٹکٹ جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کے دیگی۔مشتاق احمدخان نے کہاکہ جماعت اسلامی اسلامی سیاست کررہی ہے اور سیاست اس لیے کرتے ہیں کہ امریکہ سے آزادی کا پیغام اور اللہ کے قانون کا نظام نا فذ ہو۔ پاکستان اسلامی نظام کے لیے بنا ہے قائداعظم نے ایک ایسے پاکستان کا وعدہ کیا تھا جس میں خلفات راشدہ نظام ہو جس میں مہنگائی ، بدامنی اور بے روزگاری نہ ہو یہ ہماری بدقسمتی ہے 70سال سے معاشی وسیاسی دہشت گرد اس ملک پر قابض ہیں قوم پرچوروں اور ڈاکو کاراج ہیں جس کی باہر بنکوں میں پیسے پڑے ہوئے ہیں یہ ہمارے ، غریب عوام اورقوم کا پیسہ ہے ۔اور یہ سب قومی مجرم ہیں اس قوم اور ملک کی تبدیلی کی چابی تیرہ کروڑ نوجوانوںکے پاس ہے۔