ہزارہ موٹر وے کے تین سیکشن پر کام دسمبر تک مکمل ہو گا

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)ہزارہ موٹر وے کے تین سیکشن پر امسال دسمبر تک کام مکمل ہو جائے گا ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق موٹر وے کے پہلے دو سیکشنز پر اس سال اگست تک جبکہ تین سیکشن پر دسمبر تک کام مکمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹر وے کے 59کلومیٹرطویل برہان حویلیاں سیکشن کو 34ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔