آصف زداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کارکنوں کا نجی ٹی وی کے رپورٹر پر بد ترین تشدد

صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت ، پیپلز پارٹی کے ذمہ داران نے ملوث کارکنوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کر ادی

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں کارکنوں نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، صحافتی تنظیموں کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث کارکنوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی عزیز الرحمن چن کی طرف سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزا ز میں گلبرگ میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس دوران کارکنوں نے کوریج میں خلل ڈالنے سے منع کرنے پر نجی ٹی وی کے رپورٹر عدنان شیخ پر تشدد شروع کر دیا اور ان کی شرٹ بھی پھاڑ دی ۔ کوریج کے لئے موجود صحافیوں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ذمہ داران سے شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان یونین آف جرنلسٹ، پنجاب یونین آف جرنلسٹ، لاہور پریس کلب، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی، الیکٹرانک رپورٹرز ایسوسی ایشن، پولیٹیکل رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ذمہ داران سے واقعہ میں ملوث کارکنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظوری نے واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعہ میں ملوث کارکنوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :