خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے عالمی اداروں سے تعاون کامطالبہ

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے عالمی اداروں سے تعاون کامطالبہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیاگیااورعالمی اداروں کودوکھرب 34کروڑروپے کے لاگت کے چالیس منصوبوں کی فہرست بھی ارسال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں سوات ایکسپریس وے کی لاگت 34ارب ،ڈیموں کیلئی15ارب ،سکولوں کی حالت بہتربنانے کیلئے 10ارب اورسمارٹ سکولوں کیلئے پانچ ارب کی لاگت بتائی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی اداروں نے اس مدمیں مالی یاتکنیکی تعاون اوریاشراکت داری کامطالبہ کیاگیاہے جس سے صوبے کے اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی۔