ایف آرلکی مروت میں افیون فصل تلف کرنے کیلئے آنے والے لیویزاہلکاروںپرمقامی افرادکاحملہ

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)ایف آرلکی مروت میں افیون فصل ختم کرنے کے تنازعہ پرشادی خیل قبیلے اورلیویزاہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہواہے ۔

(جاری ہے)

مقامی افرادکے مطابق لیویزاہلکارآفیون کی فصل کوتلف کرنے کیلئے علاقے میں گئے تھے لیکن فصلوں کے مالکان نے انہیں کھیتوں میں نہیں چھوڑااوران پرپتھرائوکیا،بعدازاں لیویزاہلکارہوائی فائرنگ کرنے کے بعدواپس چلے گئے نائب تحصیلدارمحمدعالم نے کہاکہ فصل کوتلف کرنے اورلیویزاہلکاروںپرحملہ کرنے والے افرادکی گرفتاری کیلئے کل دوبارہ کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ انتظامیہ نے افیون کی فصل تلف نہ کرنے پرچندہفتے قبل بھی شادی خیل میں کئی افرادکوحراست میں لیاتھا۔