او آئی سی کے انسانی حقوق کے بارے میں آزاد مستقل کمیشن کا اعلیٰ سطح کا وفد (آج ) پاکستان پہنچے گا

ْوفددفتر خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر اورامور کشمیر کے وزیر سے ملاقاتیں کرے گا وفد جموں و کشمیر کے تنازعے کے بارے میں مزید آگاہی کے لئے جموں و کشمیر اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کا بھی دورہ کریگا

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے انسانی حقوق کے بارے میں آزاد مستقل کمیشن کا اعلیٰ سطح کا وفد (آج )پیر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق کمیشن کی چیئر پرسن آٹھ رکنی وفد کی سربراہ ہوں گی ،ْوفددفتر خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر اورامور کشمیر کے وزیر سے ملاقاتیں کرے گا۔

وفد جموں و کشمیر کے تنازعے کے بارے میں مزید آگاہی کے لئے جموں و کشمیر اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کا بھی دورہ کرے گا۔اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی حکام سے مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کی بھی درخواست کی تھی تاکہ وہاں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے تاہم بھارت نے اس کا جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :