عدالت کرپشن کے خلاف کیس میں عوام کے حق میں جلد فیصلہ دیگی،سراج الحق
المیہ ہوگا کہ اگر عدالت نے عوام کو انصاف نہیں دیا تو پھر فیصلہ چوکوں اور چوراہوں میں ہوگا، کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کوتوڑا، نظریہ پاکستان سے محروم کیا رنگ نسل کی بنیا دپر تقسیم کیا ،ترقی میں یہی کرپٹ اشرافیہ رکاوٹ ہے۔پاکستان میں جمہوریت اورسیاست نہیں پیسے کا کھیل جاری ہے،امیر جماعت اسلامی
اتوار 26 مارچ 2017 20:40
(جاری ہے)
شمولیتی جلسہ عام سے امیرصوبہ خیبر پختونخوامشتاق احمدخان ،امیرضلع ریاض خان سمیت دیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا جبکہ عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر شریک تھی۔
سینیٹرسرا ج الحق نے کہا کہ چارسدہ کے عوام نے ہمارانہیں اسلامی انقلاب کااستقبال کیا ہے شیطان اورامریکی وفادارپاکستان پر قابض ہیں،کرپشن کے خلاف ہم نے جہاد شروع کیا ہے ہم کسی ایک فرد یا خاندان نہیں ہرکرپٹ سیاستدان،وڈیرے اورجاگیردارکااحتساب چاہتے ہیں ،سب سے پہلے میں اپنے آپ کوہرفورم پر احتساب کیلئے پیش کرتا ہے جماعت اسلامی کے وزراء اور ممبران اسمبلی کو پیش کرتا ہوں ۔سراج الحق نے کہاکہ میں نوازشریف صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں لبرل پاکستان نہیں بنے گا ۔ پاکستان کی بنیا دوں میں شہیدوں اورعلماء کا خون اور مائوں کی قربانیاں ہیں ۔ ہماری عفت مآب خواتین نے سیکولر ازم نہیں اسلام کے لیے قربانیاں دی تھیں ۔انھوں نے کہاکہ عوام اپنے ووٹ سے جہالت، غربت اور کرپشن کوشکست دیں ،مزدور،کسان او رپسے ہوئے طبقات ووٹ کی طاقت سے ظلم جبر کے خاتمے کیلئے اپنا کرداراداکریں۔جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہاکہ ہمیں امیدہے سپریم کورٹ عوام کے حق میں فیصلہ دے گا اگر کرپٹ اشرافیہ کے خلاف عوام کوانصاف نہ ملا تو فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر ہوں گے۔انھوں نے کہاکہ چارسدہ میں امن وامان کی بدترصورتحال تھی یہاں تابوت اورکفن کے کاروبارنے ترقی کی چارسدہ خون میں تربترتھا توعوام کی خدمت کیلئے جماعت اسلامی کے سواکوئی موجودنہیں تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.