امیدواروں کوٹکٹ میرٹ پر دیں گے،کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے ،ْعمران خان

جب تک میں مطمئن نہیں ہوں گاتب تک پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے ،ْگفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

امیدواروں کوٹکٹ میرٹ پر دیں گے،کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے ،ْعمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ہم اپنے امیدواروں کوٹکٹ میرٹ پر دیں گے،کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے،جب تک میں مطمئن نہیں ہوں گاتب تک پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کرنے والے بچ کر نہیں جائیں گے،جن لوگوں کو ٹکٹ دیے تھے سب سے پہلے ان کا احتساب ہوگا۔کارکن فکر نہ کریں ،امیدواروں کی کارکردگی کودیکھ کر انہیں میں خود ٹکٹ دوں گا۔ہماری پارٹی احتساب اور انصاف کے لئے بنی تھی اور آئینسہ بھی اپنے اسی منشور پر قائم رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2013کے الیکشن کی تیاری نہیں تھی لیکن اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے