Live Updates

عبدالعلیم خان کا لاہور کینٹ کادورہ ، تیمور اختر کے والدین سے ملاقات و کامیابی کی مبارکباد

پی ٹی آئی مستقبل کی اٹل حقیقت ہے ،کامیابی پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے‘صدر تحریک انصاف پنجاب

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کے سیاسی مستقبل کی اٹل حقیقت ہے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابا ت میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تمام تر حکومتی دھونس ،دباؤ اور سرکاری مداخلت کے باوجود لوگوں نے حکومت پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی امید وار کو کامیابی دلائی ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں عبدالعلیم خان نے لاہور کینٹ کی وارڈ6سے تحریک انصاف کی کامیابی امیدوار نسیم زہرہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں اس حلقے میں کام کرنے والی پارٹی ٹیم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شبانہ روزکاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے عبدالعلیم خان لاہور کینٹ کی وارڈ6میں کامیابی کے فوراً بعد لاہور کینٹ میں تیمور اختر کی رہائشگاہ گئے اور پی ٹی آئی کی کامیابی پر ان کے والدین کو مبارکباد دی تیمور اخترکے والد بریگیڈئیر (ر) محمد اختر،ایم پی اے شعیب صدیقی اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

دریں اثناء لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ6سے تحریک انصاف کی امیدوار نسیم زہرہ کی کامیابی پر پارٹی کارکنوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں جشن منایا پارٹی کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے گونوازگو،وزیر اعظم عمران خان اور عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی خود نعرے لگواتے رہے اور کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے پی ٹی آئی کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان، پی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال ،مہر واجد عظیم ، پی ٹی آئی کے منتخب کونسلرز استاد رشید ، راجہ شہزاد،پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان ،راشد ریاض ، ثانیہ کامران ،جمشید بٹ ،لکی خان ،رانا ثاقب ،یامین ٹیپو اور حافظ عامرمغل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات