Live Updates

پی ٹی آئی کا وارڈ 6کے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کامیابی پر بھرپور جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

نائب صدر مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں کارکن قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں کارکنوں نے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6کے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں بھرپور جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر کارکن عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام اسی طرح اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں سے حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اپنی نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانے کاجامع پروگرام رکھتی ہے اور انشا اللہ اقتدار میں آکر اس پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات