Live Updates

میونسپل کمیٹی ممبران کے عوامی مینڈیٹ کوضیاء الحق جیسے فیصلوں کی اجازت نہیں دیںگے ،رہنما تحریک انصاف

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی کوآرڈنیٹر ضلع راولپنڈی ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ہمارا حلقہ این اے باون کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی کسی کی خواہش پر میونسپل کمیٹی کے ممبران کے عوامی مینڈیٹ کو آمریت نما ’’ضیاء الحقی ‘‘فیصلوں کی اجازت دیں گے کچھ لوگ ہر فیصلہ عوام پر مسلط کرنے کے عادی ہو چکے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا میاں برادران نے اربوں روپے کے قرضوں کے بدلے میں ملک خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کو غیروں کے ہاتھ میں گروی رکھ دیا ہے موجودہ حکمرانوں کے قول و فعل میں اس قدر تضاد پایا جاتا ہے کہ یہ کرتے کچھ ہیں ہیں اور کہتے کچھ ہیں وہ اتوار کو کلر سیداں ایک مقامی ہوٹل میں راجہ منتظر عباس کی دعوت ِ ولیمہ کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملکی ترقی جبکہ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ان موقع پرستوں کو اپنی حیچیت کا اندازہ آئندہ عام انتخابات میں ہوگا انہوں نے حلقہ این اے باون کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے اس حلقہ سے آٹھ بار عوام سے ووٹ تو حاصل کیئے مگر کتنے افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک عوام کو سوائے گلی نالی کی سیاست اور تھانہ کلچر کے چکر میں ڈال رکھا ہے یہاں بڑے ہسپتالوں اور قومی سطح کے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے جس پر کسی کی توجہ ہی نہیں یہاں الیکشن الیکش کھیل کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے اب عوام کے شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس میں پی ٹی آئی کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہے آئندہ الیکشن میں حا لات مختلف ہوں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :