سینیٹرسراج الحق کا آئندہ الیکشن میں 50فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودینے کااعلان کیا

جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی کی ’’ ممبرسازی‘‘ کی افتتاحی تقریب میں تصدیق

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے آئندہ قومی الیکشن میں 50فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودینے کااعلان کیا ہے اور اس امر کی تصدیق اتوار کو جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے یہاں ’’ ممبرسازی‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئی کی ہے۔ وہ اتوار کو تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ،ترقی وخوشحالی کیلئے نوجوانوں کا کرداربہت اہم ہوتاہے لیکن پاکستان میں بددیانت حکمرانوں کی نااہلی اورکرپشن کے باعث تعلیم یافتہ نوجوان اپنی ڈگریاں جلانے پر مجبورہیں، نوجوانوں کوحقوق دئیے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتاجماعت اسلامی یوتھ کوپاورفل کرنے اوران کے حقوق کی بحالی کیلئے پنجاب بھرمیں جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کروارہی ہے جونوجوانوں کوحکمرانی میں حصہ داربنانے کیلئے پہلااقدام ہوگاجبکہ سینیٹرسراج الحق نے آئندہ قومی الیکشن میں 50فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودینے کااعلان کیا ہے جس سے پاکستان کی یوتھ کمیونٹی عملی طورپرحکمرانی کے ذریعے نوجوانوں کے حقوق بحال کرنے کے علاوہ ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے یونین کونسل موہری غزن دھمیال کیمپ میں جے آئی یوتھ پی پی 6کے زیراہتمام انٹراپارٹی الیکشن کے پہلے مرحلے’’ ممبرسازی‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،الخدمت کے ضلعی صدرمحمد تاج عباسی،امیرزون امتیازعلی اسلم،ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ، ضلعی سینئرنائب صدرجے آئی یوتھ اسلم خان عباسی،زونل صدرسرداررفیع الدین ،مقامی صدرطارق محمود عباسی سمیت دیگرذمہ داران اورنوجوان بھی اس مو قع پر موجود تھے۔اع

متعلقہ عنوان :