پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انتخابات مکمل، پندرہ رکنی کابینہ تشکیل دیدی گئی

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوگئے ، پندرہ رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہفتوار سٹڈی سرکل پی ایچ ڈیز کے زیرتعلیم طلبہ کی رہنمائی مختلف عنوان پر لیکچرز کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق کابنیہ میں سیکرٹری ایمل مندوخیل ،سنئیر معاون سیکٹری مقبول اچکزئی (بیرسٹر امان اللہ شہید کے بھائی)، طارق کاکڑ، اکرام پانیزئی، عارف خان، نسیم شاہ، روح اللہ، گل شاہ خان، ضیائالاسلام، حماد محسود، فضل الرحمن بابر، انعام سواتی، یاسر داود، نعیم شاہ اور زبیرخان شامل ہیں طلبہ تنظیم کے عہدیداروں کو تعلیم کے حصول میں طالب علموں کی مشکلات ختم کرنے کی ذمہ داریاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

ضلع اسلام آباد پشتونخوا ملی پارٹی نے طالب علموں کی تنظیم سے تعلیم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی زیور ہے دنیا آج تعلیم سے تقرقی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے جب کہ ہمارے طالب علموں کو تعلیم اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ماحول کبھی نہیں بنا۔ نو منتخب سیکرٹری کہا ہے کہ داخلہ کیمپس میں نئے آنے والے طالب علموں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رہے گا ہر ہفتے ایک سٹڈی سرکل ہوگا جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز طلباء لے لئے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔اع