پانامہ کیس میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت سرخرو ہوگی، یوسی 34اسلام آباد کے چیئرمین ملک سجاد

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت سرخرو ہوگی،انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو مایوسی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا،عمران خان شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھناچھوڑ دیں،موجودہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی میدان میں کامیابیاں ہی سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے معاشی خوشحالی پر فوکس کرکے ایک جرات مندانہ اور انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ن ے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی پالیسیوں اور جرات مندانہ اقدامات سے پاکستان کو ورثے میں ملے ہوئے مسائل اور بحرانوں سے نجات حاصل کرلیں گے،پاکستان کی معاشی میدان میںترقی سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں لیکن ایسے عناصر یہ بات یاد رکھیں کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں قومی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی سیاست کے وہ مزاحیہ کردار ہیں جو جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے میں بہت آگے جا چکے ہیں ،عمران خان کی ناکامیوں کی بڑی وجہ ان کا نان سٹاپ جھوٹ اوریوٹرن لینے کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین پر بے بنیاد الزام لگانا ہے،عمران خان سیاست میں کامیابی کیلئے مسلم لیگی قیادت کی تقلید کریں،جھوٹ اورالزامات کی بجائے عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دیں،خدمت اور تعمیر وترقی کی سیاست نے ہی پاکستان مسلم لیگ(ن)کا عوام کی آنکھوںکا تارا بنادیاہے۔

مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے کہاکہ خیبرسے کراچی تک آج صرف عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) پر ہی اعتماد کررہے ہیں،عمران خان کو جھوٹ ،فریب اور کردارکشی کی سیاست کو ترک کرکے مسلم لیگ(ن)کی تقلید کرتے ہوئے خدمت کلچر پر چل کر سیاست کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :