مخالفین سازشیں چھوڑ کر حکومت کا ساتھ دیں ، سینیٹر نزہت صادق کا بیان

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر و چیف آرگنائزر شعبہ خواتین نزہت صادق نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداراپنے آپ کو تبدیل نہیں کرسکے ،مخالفین ساشیں چھوڑ یں اور آگے بڑھنے میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ملک آگے بڑھے گا تو ترقی کرے گا لہذاسب کو ملکر پاکستان کوآگے بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے،پاکستان مسلم لیگ(ن) صرف آج نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا بھی سوچ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان واقعی احتساب کرنا چاہتے ہیں تو وزیراعظم میاں نوازشریف کو چھوڑیں پہلے اپنی صوبائی حکومت سے احتساب کا عمل شروع کریں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے کام نہیں کررہے ہیں بلکہ وزارت عظمیٰ کا نقشہ لے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ بعض نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسرپیکار ہیں ،پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے، قوم ملک کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کا ساتھ دیں گے، وزیراعظم میاں نوازشریف نے انتہائی کٹھن حالات میںملک کو ترقی و خوشحالی اور استحکام کی جانب رواں دواں کیا،سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریگا۔

سینیٹر بیگم نزہت صادق نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کبھی یلغار کی سیاست نہیں کی اور نہ ہمارے قائد انتشار کی سیاست چاہتے ہیں،مخالفین نے ہمیشہ انتشار ،توڑ پھوڑکی سیاست کی، وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی جانب سفرکررہاہے، 2013ء میں عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں ہم وعدوں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔