کھیلوں کے خاطرخواہ اور بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،نوجوان ٹیلنٹ سامنے لایا جا رہا ہے

اس سے باصلاحیت کھلاڑی علاقائی ، قومی ربین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں گے ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی طلعت محمود گوندل کا سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوںمیں نوجوانوں کو کھیلوں کے خاطرخواہ اور بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے اور باصلاحیت کھلاڑی علاقائی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔وہ اتوار کو یونین کونسل نرڑ میں رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ ستی اور چیئرمین یونین کونسل نرڑبلال یامین ستی کے زیر اہتمام یوتھ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ملک انصر، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں محمد ارشد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرراولپنڈی وحید بابر ، علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں اور نوجوان کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

طلعت محمود گوندل نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ضلع میںتمام کھیلوںکے مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں جن میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کے اظہار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نوجوانو ں میں کھیلوں کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے اور انہیں کوچنگ اور کھیلوں کی مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایم پی اے ثوبیہ ستی نے کہا کہ یوتھ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت بخش سرگرمیوںکی طرف راغب کرنا ہے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کھیلوں کے مقابلے دور دراز کی یونین کونسلوں میں بھی منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا وژن صحت مند پنجاب ہے جس کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال یامین نے کہا کہ یونین کونسل نرڑکے مرکزی مقام پر یوتھ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے کہوٹہ کی پہاڑی تحصیل کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔