ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین کا ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف اتوار بازاروں کا دورہ

غیر معیاری اشیا خورونوش بیچنے والوں کے سٹالز کو جرمانے اور سیل کردیئے صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر داتا علی چکن پوائنٹ مغلپورہ کو 3دن کیلئے سیل کر دیا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا فوڈ انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف اتوار بازاروں کا دورہ، غیر معیاری مرغی، پھل اور اشیا خورونوش بیچنے والوں کے سٹالز سیل کر کے جرمانے کردیئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے شہر کے مختلف اتوار بازاروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھی، جنہوں نے مختلف اتوار بازاروں میں اشیا خورونوش کی کوالٹی کو جانچا اور غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں کو قبضے میں لے کر تلف کر دیا حفظان صحت کے اصولوں کو خاطر خواہ نہ لانے اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر داتا علی چکن پوائنٹ مغلپورہ کو تین دن کے لیے سیل کر کے جرمانہ کیا گیاڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ جہاں ایک جانب شہر میں موجود ماڈل بازاروں میں کھانے پینے کی اشیا کی کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں موجود اتوار بازاروں میں بھی سبزیوں، پھلوں اور چکن کی کوالٹی کو جانچا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :