جماعت اسلامی اپریل میں ملک گیر رابطہ مہم شروع کرے گی،بددیانتی اور کرپشن جیسے مسائل پاکستان کو ناسور کی طرح کھا رہے ہیں
کرپشن بے نقاب کرنیوالوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیاجاتا ہے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکا صوبائی وضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
اتوار 26 مارچ 2017 20:30
(جاری ہے)
ملک کو لوٹنے والے دنیا کی عدالتوں سے تو بری ہوسکتے ہیں لیکن اللہ کی عدالت میں جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے اندر کرپشن کو بے نقاب کرنے والوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیاجاتا ہے جبکہ کرپٹ لوگوں کو نہ صرف تحفظ دیاجاتا ہے بلکہ بیرونی طاقتیں انہیں اپنے ملکوں کے اندر پناہ بھی دیتی ہیں۔بیرونی خفیہ ہاتھ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی اور بدتہذیبی کو فروغ دے رہے ہیں۔وطن عزیز کو بھارت اور دیگر دشمن طاقتوں سے خطرہ ہے۔یہ عناصر ملک کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔پاکستان کے اندر اسلامی انقلاب کو غالب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بد دیانتی اور کرپشن ملک کو نا سور کی طرح کھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی حالات کرپشن کی وجہ سے خراب ہیں حکومت کا کوئی محکمہ بھی اس سے پاک نہیں۔ خود حکمران دونوں ہاتھو ں سے وطنِ عزیز کو لوٹنے میں سر گرم ہیں۔بیرونِ ملک جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔کاروبار بنائے جا رہے ہیں۔اور اس کا کوئی حساب نہیں۔انکے لئے سرمایہ کہاں سے آیا اور کس طرح کمایا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سونا اگلنے والی زمین کو لوٹ مار کا بازار گرم کر کے کنگال کر دیا گیا ہے اپنی عیاشیوں کے لئے قرضے لے کر ملک کو مقروض بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا ہم اقتدار میں آ کر ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔جہاں کسی کو لوٹ مار کر کے باہر بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ہم برسر اقتدار آکر ایسا نظام لائیں گے جہاں انصاف کا بول بالا ہو گا۔ جہاں حکمران عوام اور اللہ کو جواب دہ ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.