افسران قانون کی یکساں حکمرانی کو ہر حال میں یقینی بنائیں اور عوام سے ڈیلنگ کے وقت کسی قسم کی تفریق روا نہ رکھیں‘شوکت حیات

موٹروے پولیس کی کامیابی ٹیم ورک اور اجتمائی ذہانت کا نتیجہ ہے ،دنیامیں کامیاب ترین اداروں میں یہی اصول کارفرما ہیں‘نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے کا تقریب سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے کہاکہ افسران قانون کی یکساں حکمرانی کو ہر حال میں یقینی بنائیں اور عوام سے ڈیلنگ کے وقت کسی قسم کی تفریق روا نہ رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل زون میں اوکاڑہ اور خا نیوال میں پولیس دربار سے خطاب کر تے ہو ئے کیاکر تے ہوئے کیا۔

ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ، ایس ایس پی مسرور عالم کو لاچی۔ ایس ایس پی غلام جعفر ، سیکٹرکمانڈر عبدالخلیل سمیت پویس افسران کی بڑی تعداد بھی اس مو قع پر مو جود تھی۔آئی جی شوکت حیات نے کہاکہ موٹروے پولیس خوش اخلاق، دیانتدار اور مدد گار پولیس کی حیثیت سے اس ملک کے کونے کونے میں جانی و پہچانی جاتی ہے اور پاکستانی معا شرے میں مو ٹروے پولیس ایک ایسا محکمہ ہے جس کو قابل فخر مثال کے طور پر پیش کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ اگر بنیادیں نیک اور نیت صاف ہو تو ہم بہتر ین طر یقے سے عوام الناس کی خدمت کر سکتے ہیں۔ موٹر وے پولیس روڈ یوزرز کے سفر کو محفوظ بنانے ، قومی شاہرات پرفرینڈلی ماحول کے ساتھ بروقت اور موئثر مدد فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی یہ شاندار روایات کا حامل ادارہ ہے جس پر ہر پاکستانی فخر،اعتبار اور اعتماد کرتا ہے۔

ہم سب کا فرض ہے کہ اس ادارے کی عزت اور ساکھ کی ہر قیمت پر حفاظت کریں اور کسی بھی صورت اس پر کوئی داغ نہ لگنے دیںآئی جی موٹروے پولیس نے کہاکہ کسی بھی روڈ یوزرز کے ساتھ بدتمیزی ، بداخلاقی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کو ئی شکایت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔روڈ یوزرز کی حفاظت اور ان کی مدد کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کی کامیابی ٹیم ورک اور اجتمائی ذہانت کا نتیجہ ہے۔

دنیامیں کامیاب ترین اداروں میں یہی اصول کارفرما ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کا نام اور اس کے حصے میں اچھی شہرت صرف خوش اخلاقی ، قانونی کی یکساں حکمرانی اور مشکل وقت میں بلاتفریق مددکی وجہ سے آئی ہے لہذا اس کو ہر حال میں قائم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ لین ڈسپلن کی ہر حال میں پابندی کروائیںکیونکہ یہ بھی حادثات کی ایک اہم وجہ ہے۔لہذ ااس کی پابندی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :