راحیل شر یف کے اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ بننے کا قومی امنگوں اور مسلمانوں کی ترجمانی ہے ‘ علامہ زبیر احمد ظہیر

اسکی مخالفت کر نیوالے امن اور مسلمان دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں قوم ایسے لوگوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ‘جنر ل (ر) راحیل شر یف کی وجہ سے سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور مسلمان ممالک بھی دشمنوں کے خلاف متحد ہوسکیں گے‘ کانفر نس سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے جنرل (ر) راحیل شر یف کے اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ بننے کا قومی امنگوں اور مسلمانوں کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی مخالفت کر نیوالے امن اور مسلمان دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں قوم ایسے لوگوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ‘جنر ل (ر) راحیل شر یف کی وجہ سے سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور مسلمان ممالک بھی دشمنوں کے خلاف متحد ہوسکیں گے۔

وہ اتوار کے روز جامع مسجد حمز ہ میں کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے مولانا عبدا لستار نیازی ‘فیاض احمد سلفی ‘میاں محمد اصغر سمیت دیگر بھی موجود تھے عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے سے دوستی اور محبت کا ثبوت دیا ہے مگر کچھ طاقتیں ان میں اختلافات پیدا کر نے کی سازشیں کرتیں ہیں مگر ایسے لوگوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی ہے اور آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف کاروائیوں کا جنرل (ر) راحیل شر یف کے پاس وسیع تجر بہ ہے ان حالات میں جنرل راحیل شر یف کا اسلامی ممالک کی افواج کی سر براہی کر نا دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے اہم ہوگا اور پوری قوم انکے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :