موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی الرجی اور ڈائریا کی بیماریوں میں اضافہ ہونا شروع ہونے کا خدشہ

شہریوں کو چاہیے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں اور اور پانی ابال کر پیا جائے‘طبی ماہر ین کا عوام کو مشورہ

اتوار 26 مارچ 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی الرجی اور ڈائریا کی بیماریوں میں اضافہ ہونا شروع ہونے کا خدشہ جبکہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ان دنوں شہری کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی جہاں ڈینگی کی خطرات بڑھ گے ہیں وہیں شہریوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے ان دنوں ڈائریا کے مرض میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے موسمی تبدیلی میں ان قسم کے مریضوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

شہریوں کو چاہیے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں اور پانی ابال کر پیا جائے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دنوں شہریوں کو لباس کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ شوخ رنگ کے بجائے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کریںموسمی تبدیلی کے ساتھ بیماریوں کا بڑھنا معمول کی بات ہے لیکن ہماری تھوری سی احتیاط ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :