اکڑبکیز کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں موجود ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا‘شیخ رشید

اسے اتنی ہی بڑی سپورٹ بھی حاصل ہوگی‘ ملکی ادارے مردہ ہو چکے ہیں اور ان سب کے پیچھے گندے چہیرے کام کر رہے ہیں‘لوگ پیسے کمانے کا ناجائز زریعہ اختیار کرتے ہیں‘ انہیں اپنی عزت تک کی پرواہ نہیں ہوتی‘پیسے کے متلاشی لوگ کرپشن کرنے کاکوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے‘گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکڑبکیز کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں موجود ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اسے اتنی ہی بڑی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اس حوالے سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملکی ادارے مردہ ہو چکے ہیں اور ان سب کے پیچھے گندے چہیرے کام کر رہے ہیں‘لوگ پیسے کمانے کا ناجائز زریعہ اختیار کرتے ہیں‘ انہیں اپنی عزت اور نام کی پرواہ تک نہیں ہوتی‘پیسے کے متلاشی لوگ کرپشن کرنے کاکوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب کس کس کا رونا روئیں،یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکڑبکیز کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں موجود ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اسے اتنی ہی بڑی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :