سکھر،روحانی طلبہ جماعت کے زیراہتمام آلودگی انسانیت کی قاتل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

اتوار 26 مارچ 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) روحانی طلبہ جماعت ضلع سکھر کے زیراہتمام آلودگی انسانیت کی قاتل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولز کے طلبائ اور روحانی جماعت کے عہدیداران نے شرکت کیاس موقع پر سیمینار کے مہمان خصوصی جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی بین الاقوامی مسئلہ ہے مگر ہم ہیں کہ اس سے غافل ہیں حضرت محمد کا فرمان ہے کہ ہرے بھرے کھیتوں ، درختوں ، سبزہ زاروں کو ویران نہ کیا جائے مگر ہم ایسے مسلمان ہیں کہ دولت کے لالچ میں اندھا دھند کھیتوں ، درختوں کو ملیا میٹ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لہلہاتے کھیت اجاڑ کر ماڈرن کالونیاں بنارہے ہیں حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک طرف سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر پر ماحولیات کے نام پر مختلف سیمینار ز ، واک کا اہمتام تو کیا جاتا ہے لیکن دوسری طرف تیزی سے درختوں کی کٹائی جاری ہے چائیے تو یہ کہ ملک بھر میں ہر ہفتہ ایک مہم چلائی جائے جس میں شجر کاری کو پر چار کیا جائے محکموں کی نرسریوں سے پودے لیکر لگائے جائیں ماحول کی آلودگی سے ہماری قومی صحت دا? پر لگی ہوئی ہے پاکستان کو شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی بہت زیادہ ہے جبکہ صاف و ستھرا ماحول فرد سے لیکر پوری قومی کی صحت و خوشحالی کیلئے ضروری ہے ماحولیاتی آلودگی ملکی معیشت ، صحت عامہ اور مجموعی ، ذہنی و جسمانی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے صحت مند او ر صاف ستھری زندگی سے ہر فرد اور قوم ترقی اور خوشحالی حاصل کرسکتا ہے آج بھی شہروں کے اندر نہ پینے کے لئے صاف پانی دستیاب ہے اور نہ گندے پانی کی نکاسی کا بہتر انتظام ہے سینکڑوں لوگ مہلک بیماریاں لاحق ہونے سے مرجاتے ہیں درخت فضا میں آکسیجن چھوڑتے ہیں اور ، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں یوں درخت انسان کی زندگی کے لئے ضروری کام آتے ہیں سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے قائد و رہبر محبوب سجن سائیں نے اپنے مریدین و عقیدے مندوں کو تاکید کی ہے کہ آپ کے جتنے بچے ہیں اتنے درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں اس موقع پر روحانی طلبہ جماعت کے ضلعی صدر شاویز خان طاہری ، ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :