جیکب آباد ریلوئے پولیس کی کارروائی ، قبضہ خوروں سے ریلوئے کی 768اسکوائر فٹ زمین واگذار، 2افراد گرفتار

اتوار 26 مارچ 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جیکب آباد ریلوئے پولیس کی کارروائی ، قبضہ خوروں سے ریلوئے کی 768اسکوائر فٹ زمین واگذار کر الی ، دو افراد گرفتار ، ریلوئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوئے سکھر ڈویڑن ملک محمد عتیق کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او جیکب آباد ریلوئے پولیس عبدالستار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ محکمہ ریلوئے جیکب آباد کے اے ای این اور آئی ڈبیلو او کی نگرانی میں بمعہ اسٹاف جیکب آباد سٹی میں ریلوئے کی زمین سے قبضہ ختم کرانے کیلئے کاروائی کرتے ہوئے ریلوئے کی زمین 768ااسکوائر فٹ زمین جس کی مالیت تقریباً 20لاکھ روپے بتائی جاتی ہے قبضہ خوروں سے واگذار کرتے ہوئے دو قبضہ خوروں نصیر احمد اور منٹھار کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ریلوئے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر3/2017زیر دفعہ C-122مقدمہ درج کر لیا ہے کاروائی کے حوالے سے ایس پی ریلوئے سکھر ڈویڑن ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ ریلوئے کی زمین پر کسی بھی اشخاص کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ریلوئے پولیس ریلوئے املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ریلوئے کی اراضی کو واگذار کرانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :