بلدیہ ملیر کی تمام یوسیز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے، جان محمد بلوچ

اتوار 26 مارچ 2017 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کی نگرانی میں مرکزی دفتر بلدیہ ملیر کی تمام تیرہ یوسیز میں ترقیاتی کاموں کیلئی17 کروڑ سے زاہد کی61 اوپن ٹینڈر کا24 مارچ کو انعقاد کیا گیا، جس میں دو سوسے زاہدخواہش مند کنٹریکٹر حضرات نے حصہ لیا، سب سے کم ریٹ دینے والے کنٹریکٹر ز نے ٹینڈر حاصل کئے،اوپن ٹینڈر میں وائس چیئرمین عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن ، آکا?نٹ آفیسر بابو مل، ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر خان، ٹینڈر کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے، چیئرمین بلدیہ ملیر نے کنٹریکٹر حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹینڈرز اوپن میںبھرپور اصلاحات کرتے ہوئے ہر طرح کی شفافیت کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور سیپرا کے قانون کے مطابق ٹینڈر کئے گئے ہیں،بہت جلد ٹینڈر پانے والے کنٹر یکٹر ز کو ورک اوڈرجاری کئے جائینگے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز ٹائم پر ادا کئے جائینگے اور کنٹریکٹر ز ترقیاتی کاموں کو مقررہ کردہ ٹائم پر مکمل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبے دیرپا صیح حالت میں رہیں۔

(جاری ہے)

آج اس موقع پر عوام سے اپیل بھی کرتا ہوں کہ بلدیہ ملیر کی تمام یوسیز جو کھنڈرات کی شکل میں ہمیں دی گئی ہیں ہم ان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ہمیں ملنے والا فنڈ عوام کی امانت ہے جسے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے استعمال میں لا رہے ہیں ، ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت میں عوام اپنا بھرپور کام کردار ادا کریں۔ موقع پر موجود کنٹریکٹر ز نے اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ، وائس چیئرمین عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم کی جانب سے اوپن ٹینڈر کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا ہے اور ہم مطمین ہیں کہ کسی بھی مرحلے میں کنٹریکٹر سے کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں کی گئی۔