یوم پاکستان ایس ایس بی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

اتوار 26 مارچ 2017 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) کراچی ڈویڑن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کھیلے جانے والے یوم پاکستان ایس ایس بی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ کے پہلے کوٹر فائنل میں داتا شوٹنگ بال کلب نے ڈرگ شوٹنگ بال کو دوسرے کواٹر فائنل میں زاہد نیازی شوٹنگ بال کلب نے عثمان شوٹنگ بال کلب کو تیسرے کواٹر فائنل میں ڈرگ روڈ شوٹنگ بال کلب نے یونائٹڈ شوٹنگ بال کلب کو اور چوتھے اور آخری کواٹر فائنل میں میزبان واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے غازی شوٹنگ بال کلب کو شکست دی ، ان میچز میں نظیر بھٹی، فخر ، محمد اسماعیل، عبدالرحیم، اظہر میمن، قمر، کاشف بھٹی، عاصم، وسیم عباس، اعجاز احمد ، حسنین، جمیل اور تاج میرانی نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، سید افتخار ، محمد عارف، قمرالسلام پیارے اور محمد جمیل نے ان میچز کو سپروائز کیا۔

متعلقہ عنوان :