خوشحال وطن کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ونگ کمانڈرکرنل شاہد عامر خان

اتوار 26 مارچ 2017 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)معروف سماجی رہنمائ فیصل ایدھی نے کہاکہ امن کے سفیر معاشرے کا بہترین ستون ہیں ہر وہ فرد جو معاشرے میں سماجی و عوامی خدمات کے لئے اپنی توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے وہ ہمارے معاشرے کا جھو مر ہے ،ملک میں قیام امن دہشت گردی اور فسادیوں کی لعنت سے چھٹکارہ ہماری افواج کا کارنامہ ہے شہر کراچی میں قیام امن اور عوامی زندگی کی بحالی ہمارے قابل فخر سیکورٹی ادارے ،رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنمائ فیصل ایدھی نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک سے نیشنل میوزیم کراچی میں منعقدہ "ایک شام امن کے سفیروں کے نام "تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل شاہد عامر خان ، سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کرنل شاہد عامر خان نے کہاکہ قیام امن کے لئے اپنی توانائیاں وقف کرنے والوں کو سراہنا ضروری ہے سفیر امن ایوارڈ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سفیر امن ایوارڈ دیا گیا۔مہمان خصوصی فیصل ایدھی اور صدر تقریب کرنل شاہد عامر خان نے پاکستان مارشل آرٹ کنکشن کے صدر شہزاد احمد خان کو کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ پر سوارڈ آف آنر دیا گیا۔جن دیگر شخصیات کو ایوارڈ سے نواز اگیا۔