عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے سیکریٹری جنرل قاسم جان کا مردم شماری کے طریقہ کار اور اندراج پر تشویش کا اظہار

اتوار 26 مارچ 2017 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے سیکریٹری جنرل قاسم جان نے مردم شماری کے طریقہ کار اور اندراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باالخصوص شہر کراچی میں گذشتہ 19 سالوں میں تقریباً 50 فیصد آبادی میں اضافہ ہوا ہے ،لیکن حکومت پرانے نقشے کی مطابق خانہ اور مردم شماری کروارہی ہے اندیشہ ہے کہ آبادی کا ذیادہ تر حصہ مردم شماری کے عمل سے محروم رہ جائیگا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلال کالونی یوسی 32 کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل قادر خان ایڈوکیٹ ،صوبائی سالار اور کورنگی کے ضلعی صدربشیر احمد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، ا نہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے ملک کے مختلف صوبوں سے لوگ کراچی آکر عرصہ دراز سے آباد ہوگئے ہیں اور ذیادہ تر پختونخوا اور بلوچستان سے پختون لاکھوں کی تعدادمیں کراچی کے پوش کے علاوہ ذیادہ تر مضافاتی علاقوں میں کئی سالوں سے مقیم ہیں، لیکن حکومت نئے نقشوں کے بجائے پرانے نقشوں کو سامنے رکھتے ہوئے مردم شماری کروارہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے مردم شماری کا عمل صحیح طریقے سے مکمل نہیں ہوسکے گا،انہوں نے مردم شماری کے دورانیہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوہے کہا کہ شہر میں بسنے والے پختون سمیت تمام برادریوں کی مردم شماری میں اندراج کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے حکومت کو چاہیے کہ اس مردم شماری کے عمل میں ایک ماہ کا مذ ی ضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :