صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف نیب کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، امیر مقام

وزیر اعلیٰ اور انکے ساتھیوں نے صوبے میں بدعنوانی کی نئی داستانیں رقم کی ہیں، پشاور میں پریس کانفرنس

اتوار 26 مارچ 2017 19:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت میںسرکاری وسائل کے غیرمتعلقہ افراد کے ہاتھوںبے دریغ استعمال کیخلاف قومی احتساب بیورومیںریفرنس دائرکرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیںجس کے بعدالیکشن کمیشن سمیت سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررحمت سلام خٹک،افضل خان پنیالیہ،فرحان جھگڑا،ناصرموسیٰ زئی اورحاجی صفت اللہ بھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ میرٹ اوراقدارکادرس دینے والوںنے سرکاری خزانہ لوٹنے میںکوئی کسرنہیںچھوڑی،وزراء اور مشیروںکے بعداب ڈویژنل صدوربھی بہتی گنگامیںہاتھ دھونے لگے ہیں، ہزارہ ڈویژن کے صدرزرگل نے انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوںکابے دریغ استعمال کرکے میرٹ اورانصاف کی دھجیاںبکھیرد ی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما عوام کے خون پسینے کی کمائی سے جمع شدہ ٹیکس پرصرف اپنی زند گی میںتبدیلی لا ئے ہیں ہے،امیر مقام نے کہا کہ خان صاحب کوسرکاری وسائل کے غیر متعلقہ افرادکے استعمال کرنے پرقوم کوجواب دیناہوگا،یہ وہ تبدیلی ہے جس میںعمران خان اوروزیراعلیٰ کے منظورنظرافرادسرکاری ہیلی کاپٹرکو ٹیکسی کے طورپراستعمال کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلیگل نصیب خان نی17مارچ کوکرک جانے کیلئے ہیلی کاپٹرکااستعمال کیاجبکہ صوبائی وزیرتعلیم نے لکی مروت میںصرف سکول کاجائزہ لینے کیلئے تو ہیلی کاپٹرکااستعمال کیاہے مگرزلزلے،سیلاب یادیگرقدرتی وسائل میںانہوںنے یہی ہیلی کاپٹرعوام کی دادرسی اور فلاح وبہبود کیلئے استعمال نہیںکیا۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت دنیامیںپاکستان کاجوامیج بنارہی ہے وہ لمحہ فکریہ ہے، انکی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کوسیاسی،معاشی ،اقتصادی نقصان اٹھاناپڑاہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک طرف عمران خان اوروزیراعلیٰ وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف راگ الاپ رہے ہیںجبکہ ضلع ایبٹ آباد میںانڈر13کاٹرائل وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے پروٹوکول اورگرائونڈمیںہیلی کاپٹرکیلئے ہیلی پیڈبنانے کے باعث ملتوی ہوگیا،انڈ13 ٹرائل کیلئے اپر دیر،صوابی،مانسہرہ،بٹگرام اورہری پورسمیت دیگراضلاع سے کھلاڑی آئے تھے جووزیراعلیٰ کے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث رل گئے۔

وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ برٹش کونسل کے تعاون سے انگلینڈمیںپارلیمنٹرینزکیلئے کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ میں شرکت کے دوران اسدقیصر سمیت انکے رفقاء بھی مزے لوٹ رہے ہیں،اسد قیصرہرایک باراپنے ایک آدمی کو مفت لندن کادورہ کرواتاہے۔

متعلقہ عنوان :