کرپشن پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ، ایک دوسرے پر الزامات کی بھر مار

زرداری اور شرجیل میمن نے لوٹ کھسوٹ میں ڈاکٹریٹ کررکھی ہے،پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چورہے،پیپلزپارٹی وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹرکے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا ہے، زرداری کی کرپشن سب پر بھاری ہے، شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن کونہیں چھپا سکتے، چوہدری نثار پر سوال اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،شرجیل میمن جتنا شور مچا لیں وہ چوہدری نثار کے احتساب سے نہیں بچ سکتے انکو اپنی کرپشن کا جواب تو دینا ہو گا،وفاقی وزیر گزشتہ دور کی کرپشن کا گند صاف کر رہے ہیں ،وفاقی وزراء عابد شیر علی ،مریم اورنگزیب اور لیگی رہنما طلال چوہدری وفاقی وزراء کی حالت دیکھ کر بھارتی فلم رودالی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، پاناما چور بے نقاب ہو چکے، اب نہ صرف ہر میگا کرپشن بلکہ کرکٹ میں جواء کے حوالے سے بھی شریفوں کے نام لئے جا رہے ہیں، چوہدری نثار پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں،ملک میں جب بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے وزیرداخلہ رضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں، ہم نوازشریف کی طرح عدالتوں پر حملہ نہیں کرتے بلکہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پیپلزپارٹی رہنما سینیٹر سعید غنی اور شرجیل میمن

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

اسلام آباد/فیصل آباد/لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) کرپشن پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ، ایک دوسرے پر الزامات کی بھر مار کردی،وفاقی وزراء عابد شیر علی ،مریم اورنگزیب اور لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری اور شرجیل میمن نے لوٹ کھسوٹ میں ڈاکٹریٹ کررکھی ہے،پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چورہے،پیپلزپارٹی وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹرکے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا ہے، زرداری کی کرپشن سب پر بھاری ہے، شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن کونہیں چھپا سکتے، چوہدری نثار پر سوال اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،شرجیل میمن جتنا شور مچا لیں وہ چوہدری نثار کے احتساب سے نہیں بچ سکتے انکو اپنی کرپشن کا جواب تو دینا ہو گا،وفاقی وزیر گزشتہ دور کی کرپشن کا گند صاف کر رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی رہنما سینیٹر سعید غنی اور شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی حالت دیکھ کر بھارتی فلم رودالی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، پاناما چور بے نقاب ہو چکے، اب نہ صرف ہر میگا کرپشن بلکہ کرکٹ میں جواء کے حوالے سے بھی شریفوں کے نام لئے جا رہے ہیں، چوہدری نثار پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں،ملک میں جب بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے وزیرداخلہ رضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں، ہم نوازشریف کی طرح عدالتوں پر حملہ نہیں کرتے بلکہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کرپشن پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئے ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات کی بھر مار کردی۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے و زیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اور آصف زرداری نے لوٹ کھسوٹ میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے، سندھ میں چور اور ڈاکوؤں کی حکومت ہے، شرجیل میمن اور زرداری نے لوٹ کھسوٹ میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے جب کہ شرجیل میمن کے اربوں روپے لانچوں کے ذریعے بیرون ملک جاتے تھے، ایک زرداری کی کرپشن سب پر بھاری ہے، آصف زرداری 10 فیصد کرپشن سے 100 پر چلے گئے اور انہوں نے بے نظیر بھٹو کا خون بیچا، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والا سابق گورنر ماڈل ایان علی کا کیس لڑتا ہے، انہیں تو شرم سے ڈوب مرناچاہیئے، آئندہ انتخابات میں زرداری ٹولے کو مکمل ڈرائی کلین کریں گے ، اپنے ایک بیان میںوزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں، شرجیل میمن اپنی چوری اور کرپشن کو چھپانے کیلئے شور کیوں مچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں ان کی سچائی دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے، شرجیل میمن صاحب قوم کو جواب دیں چوری اور کرپشن کیوں کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوہدری نثار پر پاکستانی قوم نے اعتماد کر کے وزیر داخلہ بنایا ہے، چوہدری نثار وہ نام ہے جو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں اور گزشتہ دور کی کرپشن کا گند صاف کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن جتنا شور مچا لیں وہ چوہدری نثار کے احتساب سے نہیں بچ سکتے انکو اپنی کرپشن کا جواب تو دینا ہو گا، شور مچانے والے لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پرچل رہے ہیں اور یہ چورکرپشن کرکے سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں ،چوہدری نثارکے خلاف باتیں کرنے والے کرپشن کا ایک الزام تو سامنے لائیں، پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چورہے، چوراربوں کی کرپشن کرکے شور مچا رہے ہیں، شرجیل میمن کی چوریاں ذوالفقارمرزا سے پوچھ لیں جب کہ پیپلزپارٹی کے چورکرپشن کرکے سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پرچل رہے ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اورسینہ زوری بھی جب کہ یہ چوروں کا وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹر کے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے وفاقی وزراء کی طرف سے پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی حالت دیکھ کر بھارتی فلم رودالی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے جو کسی امیر کی فوتگی پر ان کے گھر جا کر روتی اور ماتم کرتی تھی، عابد شیر علی کی اہلیت صرف اتنی ہے کہ وہ نواز شریف کے بھانجے ہیں تاہم ان کا یہ بیان کہ شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ ہو جائے گی نے نواز شریف کے زیر اثر قومی احتساب بیورو کی اصلیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نواز حکومت قومی احتساب بیورو کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہی ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاناما چور بے نقاب ہو چکے، اب نہ صرف ہر میگا کرپشن بلکہ کرکٹ میں جواء کے حوالے سے بھی شریفوں کے نام لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ سلطنت کی بادشاہت کے دن ختم ہونے والے ہیں۔

طلال چوہدری جیسے لوگ جتنی بھی چھلانگیں لگائیں وزیر بننا ان کی قسمت میں نہیں ہے۔ انہوں نے طلال چوہدری کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے قد سے بڑھ کر باتیں کرنے کی بجائے اپنے مستقبل کا فکر کرتے ہوئے اپنی نئی منزل تلاش کریں۔ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہپیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے جب کہ ملک میں جب بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے وزیرداخلہ رضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں، ہم نوازشریف کی طرح عدالتوں پر حملہ نہیں کرتے بلکہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، چوہدری نثار اپنے کرنے کے کام نہیں کرتے اور غیر ضروری چیزوں پر پھرتی دکھاتے ہیں، انہیں صرف اپوزیشن پر گرجنا اور برسنا آتا ہے، جب بھی ملک میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوتا ہے تو وہ رضائی اوڑھ کر ایک ہفتے کے لیے سو جاتے ہیں، کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر تو ان کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا، وہ سمجھتے ہیں کہ ملک ان کی جاگیر ہے اور جو چاہیں کر سکتے ہیں، چوہدری نثار بھڑکیں نہ ماریں کیونکہ اٴْن کی ایما پرپاکستان نہیں چلے گا، ہم ان کی مرضی نہیں چلنے دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مقابلہ ترقی کا ہی ہونا چاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے، نوازشریف تو صرف ایک شہر کے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں اور سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں۔ (رڈ)