اراضی ریکارڈ سنٹر گوجرخان میں پندرہ یوم سے انچارج تعینات نہ ہو سکا

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) اراضی ریکارڈ سنٹر گوجرخان میں پندرہ یوم سے انچارج تعینات نہ ہو سکا جس کے باعث عوام روزانہ ذلیل وخوار ہو رہے ہیں درستگیاں انتقال کے عمل اور دیگر کام رک گئے ہیں کمپیوٹر سنٹر میں انچارج تعینات کیا جائے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر میں انچارج نہ ہونے سے زمینوں کے حوالہ سے کام نہ ہو پا رہے ہیں پندرہ یوم سے انچارج نہ ہونے کے باعث روزانہ کمپیوٹر سنٹر میں لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں متعدد افراد نے پوٹھوہار پریس کلب میں آکر صحافیوں کو بتایا کہ یہاں تعینات انچارج کو معطل کر دیا گیا لیکن دوبارہ کسی کی تعیناتی نہ کی گئی جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے فوری طور پر کمپیوٹر سنٹر میں انچارج کو تعینات کیا جائے جس کے دستخطوں کے باعث لوگوں کے التواء کا شکار کام ہوں۔

متعلقہ عنوان :