پاکستان میں نظام مصطفیٰؐ کا نفاذ ہی اس کے جملہ مسائل کا حل ہے،ظہور الاسلام چشتی

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) وطن عزیز پاکستان میں نظام مصطفیٰؐ کا نفاذ ہی اس کے جملہ مسائل کا حل ہے اللہ تعالیٰ کا دیا ہو انظام نظام مصطفیٰؐ اس وقت کسی خطہ زمین پر حقیقی معنوں میں نافذ العمل نہیں ہو سکتا جب تک وہاں پر مقام مصطفیٰؐ کا تحفظ نہ ہو ان خیالات کااظہار مرکزی جماعت اہل سنت اور جے یو پی کے مقامی رہنما جامعہ اسلامیہ غوثیہ انوارالعلوم گوجرخان کے مہتمم مولانا ظہور الاسلام چشتی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اسلام کے نام پر عمل میں آیا اور اس کا تحفظ بھی اسلام کے نفاذ سے ہی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک یہاں کے سیاسی نظام کو پاکستان کی اساسی اور نظریاتی بنیادوں پر استوار نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :