سی پیک سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی، قیصر راجہ ایڈووکیٹ

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) لیگل ایڈوائزر ٹی ایم او گوجرخان قیصر راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم محمدنواز شریف کی احسن پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے سی پیک سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھ کر بیرونی ایجنڈے کے پیروکاروںنے مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ، پاکستان وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کرئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار اُنہوںنے اپنے ایک بیا ن میں کیا۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے چا ر سالہ دور اقتدار میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام اہم مسائل پر قابوپایا گیا دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی اپنائی گئی جس کی بدولت ملک میں امن وا مان کی صورتحال بہتر ہوئی جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ملک میں کئی میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :