ایبٹ آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،مختلف وارداتوں میں ملوث 43افراد طلب

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) ڈی پی او ایبٹ آبا دکی نگرانی میں ایبٹ آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقدمات چوری ،ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث رہنے والے 43افراد کو مختلف تھانوں میں طلب کرکے ان افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری ملزمان،دو عدالتی مفروراوردو منشیات فروش گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چار کلوچرس اورپانچ سو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباداشفاق انور نے صحافیوں کو بتایا کہ کریک ڈاؤن اسی تسلسل سے جاری رہے گا اورجرائم پیشہ عناصر کا گھیرا مزید تنگ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :