زراعت کی ترقی اور زمینداروں کو جدید زرعی سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مسعود احمد بلوچ

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ ڈائریکٹر جنرل زراعت بلوچستان مسعود احمد بلوچ نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور زمینداروں کو جدید زرعی سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے زرعی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد زمینداروں کی مسائل زمینداروں کی زبانی سن کر انھیں بہتر طور پر حل کرنا ہے پنجگور ایک زرعی علاقہ ہے پنجگور کے کھجور دنیا کے بہترین کھجوروں میں شمار ہوتا ہے اگر زمیندار زرعی اصولوں کو اپنا کر کاشت کاری کرے تو زمیندار معاشی طور پرمستحکم ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل حال پنجگور میں منعقدہ محکمہ زراعت توسعی پنجگور کے زیر اہتمام ایک روزہ زرعی کانفرنس سے خطا کرتے ہوئے کیا زرعی کانفرنس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈئریکٹر زراعت شوکت بلوچ اے سی پنجگور اسماعیل ابراھیم میونسپل کمیٹی تسپ کے چیئرمین پھلین بلوچ وائیس چیئرمین محمد یونس ایڈوکیٹ زمیندار ایکشن کمیٹی پنجگور کے صدر حاجی مولابخش سنجرانی چیئرمین مقبول احمد بلوچ حاجی محمد اکبر بلوچ زرعی ماہر محمد اسحاق بلوچ حامد ابراھیم بلوچ بھی موجود تھیاس سے قبل زمینداروں کی مختلف گروپز تشکیل دیا گیا جو اپنے مسائل لکھ کر بیان کریں ڈی جی زراعت بلوچستان مسعود احمد بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان محکمہ زراعت کی ترقی اور زمینداروں کو جدید سہولتوں کی فرہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ بلوچستان میں زراعت کو فروغ حاصل ہوسکے پنجگور ایک زرعی علاقہ ہے اگر زمینداروں جدید زرعی اصولوں کو اپنا کر زمینداری کرے تو پنجگور زرعی اجناس سے خودکفیل بن جائے گا زرعی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد زمینداروں کے مسائل انکی زبانی سن کر مسائل کی حل بہتر حل نکالنا ہے اس ملک کے 75 فیصد لوگوں کی زرائعہ معاش کا تعلق زراعت سے ہے پنجگور کو زراعت کے حوالے ایک بہتر مقام حاصل ہے ملک میں کھجور کی نمائش میں پنجگور کے کھجور نے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کیا ہے انہون نے کہا کہ بہت جلد پنجگور مین ڈیٹ پروسنگ پلانٹ قائم کیا جائے اور پنجگور کے زمینداروں کو زرعی اگاہی تربیت کیلئے ہر تین ماہ بعد تربیتی ورکشاف کا انعقاد کیا جائے گا ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں زرعی کانفرنس پنجگور کے زمینداروں کیلئے اجھی عمل ہے جس کے زریعے زمینداروں کو زرعت اور کاشتکاری کیلئے اگاہی حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ جلد پنجگور میں مارکیٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا تاکہ زمینداروں کو اپنے زرعی اجناس بہترریٹ مل سکے انہوں نے کہا کہ زمینداروں کی سہولت کیلئے کوچہ جات میں پروم فتح علی مکد تک بجلی کی لائن بچھائی جائے گی تاکہ زمیندار بجلی سے استفادہ حاصل کرے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بلوچستان شوکت بلوچ اور حامد ابراھیم نے کہا کہ پنجگور کے زمینداروں کو جو مسائل درپیش ہے انھیں بالائی سطع پر لے جاکر حل کیا جائے گا زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی مولابخش سنجرانی محمد یونس ایڈوکیٹ مولوی محمد سعیدگچکی محمد اسحاق بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے زمیندار اس وقت گونا گوں مسائل سے دوچار معاشی بد حالی کے شکار ہیں حکومت کی طرف سے زمینداروں کو کوئی مدد حاصل نہیں ہے خشک اور قحط سالی نے پنجگور میں زمینداروں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجا دی ہے حکومت کو چائے کہ وہ دیگر علاقون کی طرح پنجگور کے زمینداروں کی مشکلات کو حل کریں ۔