کراچی میں جاپانی زبان کا تقریری مقابلہ

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) کراچی میں قائم جاپان کے قونصل خانے میں اتوارکوپاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن (پی جے سی ای) سندھ کی جانب سے جاپان معلوماتی اور ثقافتی مرکز میں مشترکہ طور پر جاپانی زبان کے 32 واں تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔تقریری مقابلے میں 10 پاکستانی طلبا نے حصہ لیا۔ مقابلے کے زیادہ تر شرکاء کا تعلق پی جے سی اے کی جانب سے کروائے جانے والے جاپانی زبان کے کورسز کے مختلف درجات سے تھا۔

مدِ مقابل شرکاء نے اپنی اپنی تقاریر میں نہایت جوش و خروش سے جاپانی زبان سے متعلق اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ شرکاء کی دلچسپ گفتگو کو حاظرین نے نہایت انہماک اور دلچسپی سے سماعت کیا۔کراچی میں جاپانی قونصل جنرل، توشیکازو اِسومورانے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان روابط گہرے اور مضبوط ہیں لہٰذا جاپانی زبان سیکھنے کے بعد پاکستانی نوجوان جاپان کے بارے میں بہتر طور پہ جان سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک کی معاشرت اور ثقافت کے متعلق سیکھنے کا سب سے بہترین طریقہ اس ملک کی زبان کو سیکھنا ہے۔ جناب اِسومورا نے اس سالانہ تقریب کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں سے پاکستان میں جاپانی زبان کو فروغ ملے گا اور جاپان اور پاکستان کے عوام کے درمیان افہام و تفہیم کے سلسلے کو مضبوطی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :