جامعہ کراچی: ٹیچرز فلیٹس کے ٹینک سے نائب قاصد کی 4 دن پرانی لاش برآمد

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)جامعہ کراچی میں ٹیچرز فلیٹس کے ٹینک سے ایک شخص کی چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے،لاش جامعہ کے دوسال قبل معطل کیئے جانے والے نائب قاصدرکی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی سے ایک شخص کی تین سے چار دن پرانی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش ٹیچرز فلیٹس کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔ مرحوم کی شناخت 35 سالہ نیاز کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ شعبہ امتحانات میں نائب قاصد تھا اور دو سال سے معطل تھا۔ نیاز کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اسی وجہ سے اسے معطل کیا گیا تھا۔