جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کمیٹی کا 2روزہ اجلاس

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کمیٹی کا 2روزہ اجلاس مولانا فضل الرحمان امیر جمعیت علماء اسلام کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جسمیں ارکان کمیٹی مولانا عبدالغفورحیدری ڈپٹی چئیرمین سینٹ ، سندھ سے علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، اسلم غوری ، عبدالرزاق لاکھو، آغا محمد ایوب، صوبہ پنچاب سے مولانا اسعدمظہری، ندیم اقبال اعوان، بلوچستان سے مولانا فیض محمد خان، صوبہ خیبر پختونخوا سے مولانا گل نصیب خان، مولانا عطاء الرحمان، عطاء الحق درویش، شمس الرحمان شمسی ، مولانا رفیع اللہ قاسمی، عبدالجلیل جان ، حاجی اسحاق زاہد، مفتی محمد اعجاز شنواری، مولانا عزیز احمد اشرفی، آزاد کشمیر سے مفتی امتیاز عباسی اور دیگر ارکان نے شرکت کی، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک سعودی عرب، امارات، قطر، ہندوستان، بنگلہ دیش، نیپال، جنوب افریقہ، برطانیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا سے آنے والے مہمانوں اور پاکستان میں موجود اسلامی ممالک کے سفراء اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین صدر پاکستان وزیراعظم کو اجتماع میں شرکت کی دعوت اور دیگر اہم امور سے متعلق اجلاس کو تفصیل سے آگاہ کیا ، مولانا عبدالغفور حیدری نے بیرون ملک کے دورں اور ملک بھر میں عالمی اجتماع کے حوالہ سے تنظیمی سرگرمیوں اور دیگر اہم امور سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا، اجلاس میں مولانا گل نصیب خان30دسمبر 2016 سے 24مارچ تک عالمی اجتماع کے پنڈال ، سٹیج کی تیاریوں، مہمانوں کی آمد اور انکی رہائش اور آئندہ کے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 2اپریل ت سٹیج اور پنڈال اور قیام گاہیں ہر صورت مکمل ہو جائینگی،سیکوری سالار عبدالرزاق لاکھو نے سیکورٹی سے متعلق اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے 25000ہزار رضاکار عالمی اجتماع کی سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے، صوبہ خیبر پختونخوا سے 10000، سندھ ، پنچاب اور بلوچستان سے 5،5ہزار مقامی پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر سیکورٹی کی زمہ واریاں ادا کرینگے،انھوں نے کہا کہ پنڈال میں CCTVکیمریں بھی نصب کئے جائینگے اور 6عدد چوکیاں بھی قائم کی جائینگی، جبکہ ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے اور سیکورٹی کے نظا م کو مزید مستحکم کرنے کیلئے موٹر وئے پولیس، ٹریفک پولیس، اور سیکورٹیکے اداروں کے ساتھ مل کر پلان تیار کیا جارہا ہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے میڈیا کوریج، میڈیا ہاوسز، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا کے حوالہ سے اب تک ہونے ہوالے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا، جبکہ محمد اعجاز شنواری نے کینٹین اور سٹالز کے متعلق ہونیوالے انتظامات سے کمیٹی کو تفصیلی بریفینگ دی، اجلاس کے فیصلے کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کی نگرانی میں چاروں صوبوں کے نظماء مولانا شجا ع الملک، علامہ راشد سومرو، مظہر اسعدی، ملک سکندر، مولانا امجد خان اور مولانا گل نصیب خان پر مشتمل سٹیج کمیٹی قائم کی گئی، جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کیلئے اکرام خان درانی، سینٹر طلحہ محمود، مولانا سعید یوسف، مولانا عطاء الرحمان، مفتی ابرار پر مشتمل استقبالیہ کمیٹی قائم کی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کی سربراہی میں مرکزی میڈیا کمیٹی قائم کی گئی جس کے ارکان مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات مولان اصلاح الدین، بلوچستان سے عبدالباری اچکزئی، سند سے قاری محمد عثمان، اسلم غوری، آغا ایوب، پنچاب سے اقبال اعوان اور اسلام آباد سے مفتی ابرار پشاور سے شمس الرحمان شمسی ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :