پشاورمیں سبزی اورپھلوں کی قیمتوں بے تحاشااضافہ

ٹماٹر160،بھنڈی100،کریلا100،توری120،پیازپچاس روپے،سبز مرچ100روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں سبزی اورپھلوں کی قیمتوں بے تحاشااضافہ ہوگیا ہے۔ٹماٹر 100 سے 120 روپے فی کلوہوگیا جبکہ بھنڈی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک جاپہنچی۔ پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔ لاہورکی عام مارکیٹ میں ٹماٹر100سی175روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ لہسن90روپے،ادرک 85روپے،بھنڈی 120روپے،کریلا160روپیکلومیں بیچا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بھی مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے۔چکن 350 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ٹماٹر 100 سے 120 روپے فی کلوہوگیا جبکہ بھنڈی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک جاپہنچی۔پشاور میں مرغی کی قیمت 191 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔بھنڈی 120 روپے فی کلو اورٹماٹر 150 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ پشاورمیںٹماٹر160،بنڈی100،کریلا100،توری120،پیازپچاس روپے،سبز مرچ100روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی،سیب200،آمرود150,روپے فی کلو ،کیلا100سے 120 ،کینو170،مالٹا200روپے درجن فروخت ہورہاہے۔