فرنٹیئر کور بلوچستان نے تربت اور دشت کو ملانے والی سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کی کوشش ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر

اتوار 26 مارچ 2017 19:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نے بلوچستان میں تربت اور دشت کو ملانے والی سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کی کوشش موثر طریقہ سے ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کور نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے دوران سرچ اینڈ سرویلینس آپریشن کرتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا جو علاقہ میں مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔

دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہرین نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا اور پھٹنے نہیں دیا۔ بروقت کارروائی کے ذریعہ ممکنہ جانی نقصان اور مردم شماری کے عمل کو ممکنہ خطرہ سے بچا لیا گیا۔