عوام کے مسائل کے حل میں تاخیر نہیں کرینگے ، تعلیم ، صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں

رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر غلام دستگیرکا عوامی اجتماعات سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

مل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل میں تاخیر نہیں کرینگے علاقے کے دیرینہ مسائل حل کرکے دم لیں گے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے خاص اقدامات کررہے ہیں غیر حاضر ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ وہ اتوار کو دورہ مل کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت عبادت سے کم نہیں ڈسٹرکٹ نوشکی کے دیرینہ مسائل کافی حد تک حل ہوئے ہیں عوام کو تابناک مستقبل فراہم کرینگے تعلیم،صحت اور آبنوشی کے شعبوں میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں علاقے کو مسائل سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں عوام کے مسائل کے حل میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرینگے غیر حاضر ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی بلکہ انکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ نوشکی ہم سب کا گھر ہے اس کی خوبصورتی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ٹاسک دیدیا ہے یونین کونسل مل کے زمینداروں کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے مل محمد خان فیڈر کو دو فیڈروں میں تقسیم کرنے کے لیے اپنے فنڈز سے 27 لاکھ روپے کی خطیر رقم کیسکو کو بجٹ سے فراہم کردی ہے جھوٹے دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کرکے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ہمارے نزدیک سیاست سے زیادہ عوام کی خدمت عزیز ہے عوام کو خوشحال مستقبل کی فراہمی ہمارے ویژن میں شامل ہیں اپنے چارسالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اللہ کو حاضر جان کر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں عوام کی خدمت کاجو سلسلہ شرو ع کیا ہے وہ ہمیشہ جاری رہے گا۔