17نقاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے چیف سیکرٹری سے ملاقات وقت کی ضرورت ہے

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صوبائی صدر عبدالسلام کا اجلاس سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صوبائی صدر عبدالسلام بلوچ نے دیگر رہنمائوں کے ہمرا کہا ہے کہ چیف سیکریٹری سے مطالبات کی منظوری کیلئے ملاقات اشد ضروری ۔ وہ اتوار کو پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان ریجن کا اہم اجلاس میں دیگر رہنمائوں ہمراہ خطاب میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی بخش جمالی ،چیئرمین حسن بلوچ،حضرت خان کاکڑ، سید کریم شاہ،محمد زمان،عبدالحکیم کاکڑ،نعمت اللہ کاکڑ،ندیم کھوکھر،خدائے رحیم ،محمد افضل مینگل،یار محمد بلوچ و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری سے مطالبات کی منظوری کیلئے ملاقات اشد ضروری ہے،کنفیڈریشن نے سابقہ چیف سیکرٹری کو 17نقاتی چارٹر آف ڈیمانڈپیش کیا تھاجس میں فوت شدہ ملازمین کے ورثاء کی بھرتی،اپ گریڈیشن،بینولینٹ فنڈز کی واپسی،پروموشن کیسز،سروس رولز،تمام میونسپل کمیٹیز کو کارپوریشن کا درجہ دینے ،ملازمین کے رہائشی کالونیوں کی مرمت ،ورکرز ویلفیر بورڈ میں از سر نو (جی بی) ممبران کی تعیناتی،گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مزدوروں کوسوشل سیفٹی فراہم کرنے ،تعلیمی اور میڈیکل سہولیات و رہائشی سہولیات دینے کے علاوہ مزدوروں کے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ،بلوچستان بھر میں مزدوروں کیلئے تربیتی مراکز قائم کرنے ،تنظیموں کے اندر غیر قانونی طور پر ریٹائرڈ افراد کے یونین سازی کے نام سے مداخلت کرتے ہوئے اداروں کو بلیک میل کرنے کی روک تھام کے لئے واضع قانون سازی کرنے پر عملدرآمد جیسے اہم مطالبات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کنفیڈریشن کے رہنماؤں نے موجودہ چیف سیکریٹری شعیب میر میمن کو ایک مرتبہ پھر یاداشت نامہ ارسال کردیا ہے اور کہا کہ شکست خوردہ اور ریٹائرڈ افراد کا ٹولہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے سرگرداںہے ان کا مزدوروں کے ساتھ کوئی سروکار نہیں وہ سستی شہرت کے لئے بیانات شائع کر رہے ہیں جنہیں بلوچستان بھر کے مزدوروں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔کنفیڈریشن مورخہ 27مارچ سے ضلع کچھی،سبی،نصیر آباد،جعفرآباد میں جلسے اور کارنر میٹنگز کرے گی جس میں آئندہ آنے والے بجٹ میں ملازمین کے مسائل کو حل کرانے کیلئے لاحہ عمل طئے کیا جائے گا۔کنفیڈریشن مختلف اضلاع میں مختلف تنظیموں سے حلف بھی لے گی۔