23ویں کراچی لیگ ٹی ٹویئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میںبینکرز الیون فائنل میں پہنچ گئی

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) شیراز اسپورٹس کے زیرِ اہتمام 23ویں کراچی لیگ ٹی ٹویئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بینکرز الیون نے رئیل میڈیکل کو 38رنز سے شکست دیکر فائل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا․ ڈ ائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائینسز کر کٹ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بینکرز الیون نے 19.

(جاری ہے)

2 اوورز میںتمام وکٹوں کے نقصان پر198 رنز اسکورز کئے ․ جاوید اقبال نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز،جاوید خان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 46 رنز اور محمد وسیم نے 39 رنز کی زمہ دارآنہ اننگز کھیلی․ایم آرسلان نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا․ جواب میں رئیل میڈیکل مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر160 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی․جمیل خان نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز،محمد بلال 41 رنز اور ایم ظہور نے 24رنز اسکورز کئی․اسپنر رضا رضوی نے تین اور شعیب غوری نے دو وکٹیںحاصل کیں ․ میچ کے منصف ایس ایم عادل چیف زون چار نے جاوید خان کو مین آف دی میچ قرار دیا ․غلام انور اور جمیل احمد نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئے جبکہ عابد علی آفیشل اسکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :