نیو گلستان سی سی آل کراچی کھتری کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میںپہنچ گئی

قریشی ڈولفن کو 8وکٹوں سے شکست‘ امیر حمزہ 67رنز کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی رہے

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) نیو گلستان سی سی قریشی ڈولفن کو 8وکٹوں سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے آل کراچی عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔امیر حمزہ 67رنز کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔صادق اسپورٹس گراؤنڈ پر قریشی ڈولفن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.1اوورز میں 125رنز پر پوری ٹیم نے پویلین کی راہ لی۔

(جاری ہے)

محمد طارق نے 4چوکوں کی مدد سے 41رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سعد الله 27میں 4چوکے اور فواد کے 19رنزایک چھکا اور ایک چوکے کی مرہون منت تھی۔ ارحام کو27رنز پر 3وکٹ ہاتھ لگے۔ عمیر بابر کو 18رنز پر 2جبکہ ایک وکٹ سید نبیل نے 7رنز پر ایک وکٹ حاصل کی۔نیو گلستان سی سی نے مطلوبہ ہدف 2وکٹیں گنوا کر اپنی جوابی اننگز میں حاصل کرلیا۔امیر حمزہ نے شاندار 67رنز کی باری میں 5چوکے ایک چھکے کی بدولت مکمل کئے۔ جان زہیب 29اور ارتضیٰ احمد 17رنزبنانے میں کامیاب رہے۔ دانیال اور حذیفہ نے حریف ٹیم کی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ایمپائرز عبدالرزاق اور اکبر خان تھے۔

متعلقہ عنوان :