روٹریکٹ کلب کراچی سی ویوکے تحت وومن ٹورنامنٹ کا انعقاد

روٹریکٹ کلب کراچی کی صدر زونیرا امام کو کامیان میچ کے انعقاد پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) روٹریکٹ کلب کراچی سی ویو اور اورنگی ینگ مسلم فٹ بال کلب کے باہمی اشتراک سے پولیو سے آگاہی کے حوالے سے وومن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں ینگ مسلم اور یونائیٹڈ فٹبال کلب کے درمیان گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی نمبر 5میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اوردلچسپ مقابلے کے بعد ینگ مسلم اورنگی فٹبال کلب نے یونائٹیڈ فٹبال کلب کو دو ایک سے شکست دے دی ۔

میچ کے مہمان خصوصی روٹری کلب کراچی سی ویو کے صدر انجینئر وادھو مل کرمانی تھے۔ اس موقع پر روٹریکٹ کلب کراچی کی صدر زونیرا امام کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ۔مہمانوں میں چیف کوچ محمد ذاکر، روٹری کلب سی ویو کے پولیو چیئر ایاز خان، ،روٹریکٹ کے سیکریٹری تسنیم عالم اعزازی اسسٹنٹ کمشنر اورنگی لالہ اقبال اعوان، مختیار کار سید جہانگیر شاہ، اسکول پرنسپل عبد الحفیظ سمیت فٹبال ایسو سی ایشن کے عہدیدار ان ، روٹری اور روٹریکٹ کلب کراچی سی ویو کے ممبران میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

میچ میں ریفری کے فرائض اسد خان، ریاض بلوچ، بابر علی نے انجام دئیے جبکہ میچ کمشنر شکیل صدیقی تھے۔ میچ میں کمنٹری لقمان خان کر رہے تھے۔ ینگ مسلم اورنگی فٹبال کلب کی شاندار کارکردگی کو حاضرین نے سراہا۔ میچ کے آخر میں فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی سمیت تمام کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :