حکومت کے سیکولر ایجنڈے کو روکنے کیلئے علماء کو حجروں سے نکل کر کردار ادا کرنا ہو گا، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

ناموس مصطفی کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے قانون ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے رہیںگے

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جے یو پی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں بزم طلباء عربیہ محمود سے تعلق رکھنے والے طلباء ،علماء کرام آئمہ مساجد ،مؤزن حضرات کی فکری نشیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سیکولر ایجنڈے کو روکنے کیلئے علماء کو حجروں سے نکل کر کردار ادا کرنا ہو گاحکمراں ملک کو سیکرلر اور لبرل اسٹیٹ بنا کر عریانی فحاشی اور بے حیائی کا بازار گرم کرناچاہتے ہیں بے حیائی کے امڈتے سیلاب کو روکنے کیلئے علماء کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ناموس مصطفی کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے قانون ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے رہیںگے جمعیت علماء پاکستان علماء کی نمائندہ جماعت ہے جو 69سالہ جدوجہد کی تاریخ رکھتی ہے آپریشن ردالفساد کے خاطر خواں نتائج اسی وقت نکلیں گے جببلا امتیاز کاروائی کر کے دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور قوت سے آپریشن کیا جائے گااجتماع سے قاری نیاز احمد نقشبندی،حافظ اشفاق حسین قادری نے بھی خطاب کیا اور جمعیت علماء پاکستان کی بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی اس فکر نشست میں علامہ صاحبزادہ عزیر محمود الاھری،قاری محمد شریف نقشبندی ،۔

(جاری ہے)

علامہ عبدالوہاب قادری ،قاری حبیب اللہ بروہی،علامہ رجب علی سکندر، علامہ محمد طاہر طاہری ،علامہ بادل قاری محمد عرفان ،علامہ محمدبچل،قاری بشیر رضا،قاری غلام مرتضی،قاری سرور امینی ،علامہ شعیب امینہ ،مولانا اسمعیل ،قاری ناصر اسدی،قاری یاسر،ڈاکٹر محمدیونس دانش ،محمد رضوان شیخ ،محمد عارف قائم خانی نے بھی شرکت کی صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ عظمت مصطفی ﷺ کے قانون سے چھڑ چھاڑ کی گئی تو غلامان مصطفی سر سے کفن باندھ کر ناموس مصطفی ﷺ کا تحفظ کریں گے وقت آگیا ہے کہ علماء مشائخ میدان عمل میں نکل اور نظام مصطفی ﷺ کی تحریک کو تیز تر کردیںجب تک علماء مشائخ نظام مصطفیﷺ کے قافلے مین شامل نہیں ہون گے یہ تحریک کامیاب نہیں ہو گی ملک کو حیقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جے یو پی 69سالوں سے دعات حق دے رہی ہے ۔

28مارچ کو جمعیت علماء پاکستان کا69واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے پریس کلب حیدرآباد میں تحفظ ناموس رسالر علماء مشائخ کنونشن ہو گاجو نظام مصطفیﷺ کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کا باعث بنے گا۔